بھارت میں تیندوا بیس فٹ گہرے کنویں میں جا گرا

Last Updated On 04 June,2018 08:49 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ریسکیو اہلکاروں نے سیڑھی لگا کر جان بچالی۔

مقامی افراد نے تیندوے کو پانی میں سے نکلنے کی جدوجہد کرتے ہوئے دیکھا تو انہوں نے ریسکیو اہلکاروں کو واقعے کی اطلاع دی ، اہلکاروں نے آکر کنویں میں سیڑھی لگا دی اور پیچھے ہٹ گئے۔ کچھ ہی دیر بعد تیندوا سیڑھیاں چڑھتا ہوا کنویں سے باہر نکل گیا۔ وڈیو سوشل میڈیا پر ہٹ ہو گئی۔