1882 میں بنی تصویر بیاسی لاکھ ڈالرز میں نیلام

Last Updated On 05 June,2018 11:42 am

ہالینڈ (دنیا نیوز ) ہالینڈ کے مصور وان گو کی اٹھارہ سو بیاسی میں بنائی پینٹنگ بیاسی لاکھ ستر ہزار ڈالر میں نیلام ہو گئی، پینٹنگ پیرس میں ایک نیلام گھر نے فروخت کی۔

اس کے خریدار نے ٹیلی فون کے ذریعے نیلام میں حصہ لیا، خریدار کا تعلق شمالی امریکا سے ہے اور اس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

تصویر کی قیمت کا اندازہ تیس لاکھ سے پچاس لاکھ ڈالر کے درمیان تھا، تصویر میں کھیت میں کام کرتی خواتین دکھائی گئی ہیں۔ آئل پینٹس سے بنی پینٹنگ کے بارے میں خیال ہے کہ یہ وان گو نے کیرئیر کے آغاز پر بنائی تھی۔