امریکہ میں پلاسٹک کا لباس تیار

Last Updated On 30 May,2018 11:18 pm

واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) امریکی سائنسدانوں نے ایک ایسا کم قیمت لباس تیار کیا ہے جو پہننے کے بعد ٹھنڈک فراہم کریگا۔ ماہرین کے مطابق یہ لباس ان افراد کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا جو گرم خطوں میں رہتے ہیں اور گرم موسم کا مقابلہ کرتے ہیں۔

پروفیسر یی کوئی کا کہنا ہے کہ پلاسٹک کی آمیزش سے تیار کردہ یہ لباس کاٹن کی طرح نہ صرف جسم سے پسینے کو خارج کریگا بلکہ جسم سے نکلنے والی حرارت کو بھی خارج کریگا۔ جسم پر پہنے ہوئے کپڑے اس حرارت کو باہر نہیں جانے دیتے لیکن ان پلاسٹک کے کپڑوں کیساتھ معاملہ برعکس ہے ۔ماہرین کے مطابق یہ کپڑے زیب تن کرنے کے بعد لوگوں کو پنکھے یا ایئر کنڈیشن چلانے کی ضرورت کم پڑیگی جس سے توانائی کی بھی بچت ہوگی۔