جاپان میں دو خربوزے 34 لاکھ روپے میں فروخت

Last Updated On 28 May,2018 11:48 am

ٹوکیو(نیٹ نیوز) جاپان میں اُگنے والے خربوزے ''یوباری‘‘ جہاں اپنی لذت اور غذایت کے باعث ہر ایک کی پسند ہیں وہیں جاپان میں اسے ’’سٹیٹس سمبل‘‘بھی سمجھا جاتا ہے جس کا ثبوت حال ہی میں ٹوکیو میں ہونیوالی پھلوں کی نمائش میں یوباری خربوزے کی نیلامی کے دوران دیکھا جا سکتا ہے جہاں اس پھل کے ایک دلدادہ شخص نے یوباری خربوزے کی ایک جوڑی 34 لاکھ روپے میں خرید لی۔

ایک درخت میں اگنے والی اس جوڑی کی ساخت اور رنگ دیگر یوباری خربوزے سے قدرے مختلف بھی ہے جو اس کی انفرادیت کی وجہ بنی۔ تاہم جاپان میں یوباری خربوزے کو عام طور پر    پُر تعیش اشیا‘‘ کے طور پر جانا جاتا ہے لوگ تحائف کے طور پر ایک دوسرے کو یوباری خربوزے پیش کرتے ہیں جو کافی مہنگے ہوتے ہیں جسکا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جاپان

میں ایک کار کی قیمت اس خربوزے کی قیمت کے برابر ہے ۔ واضح رہے مئی 2016 میں ہونیوالی نیلامی میں بھی یہ پھل27 ہزار امریکی ڈالر میں نیلام ہوا تھا۔