روس کی سڑکوں پر ہاتھیوں کی پریڈ

Last Updated On 28 May,2018 09:26 am

ماسکو: (دنیا نیوز) روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں سڑکوں پر ہاتھیوں کی پریڈ ہوئی، ہزاروں لوگ ہاتھیوں کو دیکھنے نکل آئے جس سے ٹریفک جام ہو گیا۔

یہ ہاتھی شہر میں ہونے والے عالمی سرکس فیسٹول کے لئے سینٹ پیٹرزبرگ میں ہیں، پریڈ کے دوران بچوں کو ہاتھیوں پر سیر بھی کروائی گئی۔ فنکاروں نے اس موقع پر کرتب دکھائے اور دیکھنے والوں سے بھرپور داد وصول کرتے رہے۔ سرکس سینٹ پیٹرزبرگ شہر کے قیام کی 350ویں سالگرہ کی تقریبات کا حصہ ہے۔