مالک کی گھر واپسی پر طوطے کا والہانہ استقبال

Last Updated On 27 May,2018 12:49 pm

لاہور(نیٹ نیوز) فن لینڈ کے ایک گھر میں رہائش پذیر طوطا اپنے مالک کو گھر کے اندر آتا دیکھ کر خوشی سے بے قابو ہو گیا۔

میاں مٹھو نے پہلے تو کھڑکی سے مالک کو دیکھ کر خوب شادیانے بجائے اور پھر اندر داخل ہوتے ہی مالک کے پاس آگیا اور پیار کا اظہار کرنے لگا۔
کسی کو ان صاحب کے گھر واپس آنے کی خوشی ہوئی ہو یا نہ ہوئی ہو لیکن میاں مٹھو کی خوشی کا عالم دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے ۔