چینی نوجوانوں نے روبوٹس کا روپ دھار لیا

Last Updated On 25 May,2018 11:21 am

لاہور(نیٹ نیوز) یوں تو آپ نے کئی فنکاروں کی ڈانس پرفارمنس دیکھی ہو گی لیکن جناب ایسی ڈانس پرفارمنس شاید ہی کبھی دیکھی ہو۔

تصویر میں نظر آنیوالے ان چینی نوجوانوں کی مہارت کے تو کیا ہی کہنے کہ جو روبوٹ بنے رقص کا شاندار مظاہرہ کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والے ڈانس گروپ نے ایک تقریب میں اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے منفرد انداز اپنایا اور روبوٹ بن کر نہ صرف انٹری دی بلکہ مشینی انداز میں خوب ڈانس سٹیپ بھی دیئے یوں روبوٹس کو ڈانس کرتے دیکھ کر ججز سمیت شائقین بھی داد دینے پر مجبور ہوگئے ۔