اب سوٹ کیس سواری کیلئے بھی استعمال ہوگا

Last Updated On 24 May,2018 07:44 pm

لاہور(نیٹ نیوز) کینیڈا کی ایک کمپنی نے سفر کے دوران سامان اُٹھانے کی مشکل کو حل کرتے ہوئے سوٹ کیس میں موٹر نصب کر دی۔

مسلسل آزمائش کے بعد عام سوٹ کیس کو الیکٹرک سکوٹر میں تبدیل کیا گیا جو حیرت انگیز طور پر بر قی توانائی سے سڑکوں پر 12 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ دلچسپ سوٹ کیس سکوٹر9ڈالر میں با آسانی مارکیٹ میں دستیاب ہے۔