بیجنگ: (دنیا نیوز) چین میں جدید روبوٹس کا میلہ سج گیا، بچے ہوں یا بڑے، سب ہی روبوٹس کے دیوانے نکلے۔ 4 روزہ نمائش میں چودہ ممالک سے سولہ سو روبوٹ ساز کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔
چائنہ بیجنگ انٹرنیشنل ہائی ٹیک ایکسپو میں روبوٹس کی نمائش، سائنس فکشن فلموں سے نکل کر روبوٹس نے حقیقی دنیا کا رخ کرلیا۔ بچے اور بڑے سب ہی روبوٹس کی دلچسپ حرکتیں دیکھ کر لطف اندوز ہوتے رہے۔ ایسے روبوٹس کی بھی نمائش کی گئی جو نہ صرف بزرگوں کا خیال رکھ سکتے ہیں، بلکہ ان سے باتیں کر کے ان کا دل بھی بہلا سکتے ہیں۔
مصنوعی ذہانت سے لیس روبوٹ اور معذور افراد کے لیے جدید طرز پر سہارا دینے والے ڈھانچے شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے رہے، 4 روزہ نمائش میں 14 ممالک سے 1600 روبوٹ ساز کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔