مادام تسائو میوزیم ، میلانیا ٹرمپ کے مجسمے کی رونمائی

Last Updated On 26 April,2018 12:25 pm

نیویارک (دنیا نیوز ) نیویارک کے مادام تساؤ میوزیم میں امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے مومی مجسمے کی رونمائی ہوئی،،مجسمہ آئندہ ماہ واشنگٹن ڈی سی منتقل کیا جائےگا۔

نیویارک کے مادام تساؤ میوزیم میں وائٹ ہاؤس کے سابق پریس سیکرٹری سین سپائسر نے امریکی خاتون اول کے مجسمے کی رونمائی کی۔ میلانیا ٹرمپ نے نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہے۔

بیس فنکاروں نے تین ماہ ٹرمپ کی ٹیم کے ساتھ وقت گزارا اور سابق ماڈل کا مکمل مجسمہ تیار کرلیا۔ مادام تساؤ میں سیاحوں کی بڑی تعداد امریکی خاتون اول کا مجسمہ دیکھنے آئے گی۔ مومی مجسمہ اکتیس مئی کے بعد واشنگٹن ڈی سی منتقل کر دیا جائےگا۔