پیرس سے صرف ایک سیب امریکا لانے پر 50 ہزار روپے جرمانہ

Last Updated On 25 April,2018 10:54 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پیرس سے امریکا آنے والی خاتون پر بغیر آگاہ کیے محض ایک سیب لانے پر 500 ڈالر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک خاتون نے ایئرلائن کے ذریعے پیرس سے امریکی شہر ڈینور کا سفر کیا۔ یہ فلائٹ کنیکٹنگ تھی جو پیرس سے پہلے امریکی ریاست منی ایپلس پہنچی اور اس کے بعد وہاں سے انہیں ڈینور پہنچنا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کو ایک سیب ایئرلائن انتظامیہ نے پہلی فلائٹ جو پیرس سے منی ایپلس جا رہی تھی کے دوران دیا جسے انہوں نے بعد میں بھوک لگنے پر کھانے کا سوچ کر اپنے بیگ میں رکھ لیا۔ تاہم جب وہ اپنی دوسری پرواز کیلئے جو منی ایپلس سے ڈینور تک کیلئے تھی میں سوار ہونے کیلئے کاؤنٹر پر پہنچیں تو کسٹم افسر نے ان پر 500 ڈالرز جرمانہ عائد کر دیا۔

کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ خاتون کو جرمانہ قوانین کے تحت کیا گیا، کیونکہ قانون کے مطابق امریکا میں داخلے کے وقت تمام مسافروں کو اپنے ہمراہ لائی گئی اشیا چاہے وہ کھانے پینے کی ہی ہوں جیسے کہ گوشت، پھل، سبزیاں، پودے، بیج، مٹی اور جانوروں تک سے متعلق پیشگی آگاہ کرنا ہوتا ہے اور یہ قواعد و ضوابط ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں۔ کسٹمز ترجمان کے مطابق مسافر خاتون نے اپنے بیگ میں موجود سیب سے متعلق نہیں بتایا تھا اس لیے ان پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔