امریکی جوڑے نے اپنے بیٹے کا انوکھا نام رکھ دیا

Last Updated On 25 April,2018 07:53 pm

مشی گن: (روزنامہ دنیا) امریکی جوڑے نے بیٹی کی خواہش میں چودھواں بیٹا ہونے پر اسکا انوکھا نام رکھ دیا۔ اس فیملی پر دستاویزی فلم بھی بن گئی ہے جو جلد نشر کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق مشی گن کے رہائشی کٹیری اور جے شوان کے ہاں پے در پے تیرہ بیٹوں کی پیدائش ہوتی رہی تھی گزشتہ بدھ کو چودھواں بیٹا ہوا تو بچے کے والد جے شوان نے اس کا نام "شی از آ بوائے اگین" یعنی پھر لڑکا ہوا ہے، رکھ دیا۔ جے شوان کا کہنا تھا یہ انکے ہاں پیدا ہونیوالا آخری بچہ ہے، مزید کسی بچے کا کوئی امکان نہیں تاہم اس سے قبل پیدا ہونیوالے بچوں کے بارے میں بھی وہ یہی دعویٰ کرچکے ہیں۔

واضح رہے یہ جوڑا راک فورڈ مشی گن میں رہائش پذیر ہے، چودہ بچوں میں سے ایک بھی بیٹی نہیں ہے سب سے بڑے بیٹے کی عمر بیس سال ہے۔ اس فیملی پر دستاویزی فلم بھی بن گئی ہے جو جلد ہی مقامی چینل سے نشر ہوگی۔