شرارتی بندر خاتون سے موبائل چھین کر بھاگ نکلا

Last Updated On 24 April,2018 11:10 am

لاہور(نیٹ نیوز) آج کل سیلفی کا بخار ہر ایک کے سر پر سوار ہے لیکن جناب یہاں تو جانور بھی سیلفی لینے کے شوقین نکلے ۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنیوالے اس شرارتی بندر کو ہی دیکھ لیں، یہ دلچسپ مناظر انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں دیکھے گئے۔

ایک خاتون سیلفی لینے میں مصروف تھیں کہ اچانک ایک شرارتی بندر کو بھی خود سے سیلفی لینے کا شوق چڑھا اور خاتون کا موبائل باآسانی چھینا اور بھاگ نکلا۔