اپنے لئے خود خریداری کرنیوالی ذہین بلی

Last Updated On 23 April,2018 10:03 am

انقرہ(نیٹ نیوز) ویسے تو دنیا بھر میں موجود بازاروں یا دکانوں سے انسان ہی خریداری کرتے ہیں مگر ترکی سے تعلق رکھنے والی ذہین بلی نے خود سے خریداری کرکے سب کو حیران کر دیا

فیس بک پر شیئر ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بلی گوشت کی دکان میں داخل ہوئی اور انسانوں کی طرح دو ٹانگوں پر کھڑے ہوکر اُس نے اپنے دونوں پنجے کاؤنٹر (شوکیس) پر رکھ دئیے ۔

دکاندار نے بلی کو مخاطب کر کے پوچھا کہ اُسے کیا چیز چاہیے اور باری باری اُسے مختلف گوشت کے ٹکڑے دکھائے جس پر اُس نے کوئی ردعمل نہیں دیا تاہم جیسے ہی مالک نے اُسے گوشت کا ایک ٹکڑا دکھایا تو اُس نے اپنے پنجے ہلائے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی نے اپنے پنجے اس طریقے سے ہلائے جیسے وہ یہی گوشت لینے کی خواہش مند تھی جسے دکاندار نے دکھایا، دکاندار نے ٹکڑے میں سے ایک چھوٹا سا حصہ کاٹ کر بلی کو دیا تو اُس نے مزے لیکر اُسے کھالیا۔