سوشل میڈیا پر سرکاری ذمہ داریوں کی نمائش کرنیوالے افسروں کیخلاف ایکشن کا فیصلہ

Published On 15 February,2025 08:04 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا جنون، سندھ میں افسران پر پابندی عائد کر دی گئی۔

سوشل میڈیا پر سرکاری ذمہ داریوں کی نمائش کرنے والے افسروں کے خلاف ایکشن ہو گا، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا۔

سندھ حکومت نے افسران پر ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے سرکاری امور کی تشہیر پر پابندی لگا دی۔

سرکاری گاڑیوں، یونیفارم اور دفاتر کی سوشل میڈیا پر پوسٹنگ ضابطہ اخلاق کے خلاف قرار دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق احکامات نہ ماننے والے افسروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔