بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے پہلی خاتون سائنسدان سمیت 3 خلا بازوں کو اپنے سپیس سٹیشن میں کامیابی سے پہنچا دیا ہے۔
تینوں خلا بازوں کو 31 اکتوبر کو چینی سپیس سٹیشن روانہ کیا گیا تھا اور ان کا سفر 6 گھنٹے تک جاری رہا، یہ تینوں وہاں 6 ماہ تک قیام کریں گے اور اس دوران مختلف تجربات اور سپیس واک کریں گے۔
اس مشن میں شامل جوہری راکٹوں کی سائنسدان وانگ ہوزی نے نئی تاریخ رقم کی ہے کیونکہ وہ چین کی پہلی سویلین خاتون خلا باز ہیں، وہ اسپیس اسٹیشن میں اپنے قیام کے دوران مستقبل کے راکٹوں کے نئے انجنوں پر ابتدائی تحقیق کریں گی۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ خلا باز بننے کا موقع ملنے پر حیران رہ گئی تھیں کیونکہ انہوں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے، ان تینوں کو شینزو 19 مشن کے ذریعے تیانگ اونگ سپیس سٹیشن میں پہنچایا گیا۔