اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے منظور کردہ قواعد منسوخ کر دیئے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی امور کی سفارش پر قواعد منسوخ کرنے کی منظوری دے دی گئی، رولز منسوخ ہونے سے ایجنسی غیر فعال ہو گئی۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ دوبارہ فعال ہو گیا ہے، وزارت داخلہ نے کابینہ کے فیصلے سے وزارت آئی ٹی کو آگاہ کر دیا۔