لاہور:(ویب ڈیسک) دعویٰ سامنے آیا ہے کہ انسان آئندہ چند سالوں میں خلائی مخلوق کے ساتھ ملاقات کرسکیں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ناسا کے ایک سابق چیف سائنسدان جم گرین کا خیال ہے کہ ہم جلد ہی خلائی مخلوق کے ساتھ ملاقات کریں گے، ہم نے اس حوالے سے بہت زیادہ ترقی کی ہے، جیمز ویب ٹیلی سکوپ اس وقت ناقابل رسائی سیاروں کے ماحول کا تجزیہ کرنے میں ان کی مدد کر سکے گا اور ناسا ایسے سیاروں کی کچھ تصاویر سے ہمیں آگاہ کر سکے گا۔
جم نے اسے "ایک بہت بڑا قدم " قرار دیا اور کہا کہ ہم اگلے چند سالوں میں کچھ حیران کن دریافتیں دیکھ سکیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیلی سکوپ دور دراز کے سیاروں کے ماحول کا موازنہ کرنے میں مدد دے سکتی ہے جس کے بارے میں وہ پہلے سے جانتے ہیں۔