پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی بھی ’’ٹک ٹاکر‘‘ بن گئے

Published On 16 July,2021 09:51 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستانی صدرِ ڈاکٹر عارف علوی نے بھی دنیا کی سب سے مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کو جوائن کر لیا ہے۔

ایوانِ صدر کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔