چین کا آئندہ سال مریخ پر لینڈ کرنے کا اعلان

Last Updated On 16 November,2019 07:41 pm

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے آئندہ سال مریخ پر لینڈ کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ اس سلسلے میں تجربہ بھی کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے۔

چین دنیا بھر میں نشاط ثانیہ کا خواب دیکھنے کے لیے ٹیکنالوجی سمیت ہر چیز میں انقلاب برپا کر رہا ہے، چاند پر پڑاؤ ڈالنے کے بعد اب چاند کے عقب والے حصے جہاں روشنی نہ ہونے کے برابر تیاریاں کر رہا ہے، اس دوران ایسی خبریں آئیں تھیں کہ بیجنگ تجربے میں کامیاب بھی ہو گیا ہے۔ اب ایک اور خبر چین کے بارے میں آئی ہے جس کے مطابق چین نے آئندہ سال 2020ء کے دوران میرخ پر لینڈ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 2020ء میں مریخ پر مشن بھیجنے والا ہے جسکے سلسلے میں ہیبائی میں مریخ پر پہلا غیر انسانی مشن بھیجنے کے تجربے میں اہم کامیابی ملی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ مریخ پر پہنچنے کے لیے مشن کو 7 ماہ کا عرصہ درکار ہو گا، جب کہ صرف 7 منٹ میں مریخ پر لینڈنگ عمل میں آ جائے گی۔

سربراہ نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن چین نے بتایا کہ چین نے مریخ پر بھیجنے کیلئے طاقتور لانگ مارچ 5 راکٹ بھی بنا لیا ہے۔ چین بڑی تعداد میں اسپیس پروگرامز کی منصوبہ بندی اور تیاری کر رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ چین نے سنہ 2016 میں مریخ پر لینڈ کرنے کے مشن کا باضابطہ طور پر آغاز کیا تھا۔

یاد رہے کہ چین نے 2003 میں اپنے خلا نورد کو چاند کے سفر پر روانہ کیا تھا جس کے بعد چین چاند پر قدم رکھنے والا امریکا اور سوویت یونین کے بعد تیسرا ملک بن گیا تھا۔ چین، روس اور امریکا کے ساتھ تعلقات استوار کرنے اور 2030ء تک ایک بڑی خلائی طاقت بننے کے لئے تگ و دو کررہا ہے۔