کیلے کے چھلکے بڑی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے مفید

Last Updated On 11 November,2019 01:37 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) کیلے کے چھلکے پھل کا 35 فیصد حصہ ہوتے ہیں اور ان کو استعمال کرنے کے بجائے پھینک دیا جاتا ہے مگر اسے غذا کا حصہ بنا کر اضافی وٹامنز اور منرلز حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

درحقیقت کیلے کے چھلکے نا صرف کھائے جاسکتے ہیں بلکہ یہ کئی اہم غذائی اجزا سے بھرپور ہوتے ہیں جن میں پوٹاشیم، غذائی فائبر، پولی ان سچورٹیڈ فیٹس اور اہم امینو ایسڈز شامل ہیں۔ ٹیسٹ ٹیوب تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کیلے کے چھلکے اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں اور امراض قلب، کینسر اور ذیابیطس جیسے امراض سے تحفظ بھی فراہم کرسکتے ہیں۔