صارفین فیس بک سے بیزار، موبائل ایپ ڈیلیٹ کر دی

Last Updated On 07 September,2018 03:33 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) نوجوانوں اور بڑی عمر کے افراد میں فیس بک سے بیزاری بڑھتی جارہی ہے جسکے سبب بڑی تعداد میں لوگ اس سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔

پیو ریسرچ سنٹر کے نئے ڈیٹا کے مطابق سروے میں 18 اور اس سے زیادہ برس کے 42 فیصد افراد نے گزشتہ برس سوشل نیٹ ورک سائٹ سے متعدد ہفتوں کا وقفہ لیا ہے۔

ایک چوتھائی افراد کا کہنا تھا انہوں نے اپنے سمارٹ فونز سے موبائل ایپ مکمل طور پر ڈیلیٹ کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 18 سے 29 برس کے درمیان 44 فیصد افراد نے جبکہ 50 سے 64 برس تک کی عمر کے افراد نے بتایا کہ انہوں نے فیس بک ایپ ڈیلیٹ کردی ہے اسی طرح 65 برس سے زائد عمر کے افراد کی شرح بھی 12 فیصد تک کم ہوئی ہے۔