کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ کھیل سندھ کے زیر اہتمام موٹر بائیک ریس کا آج سے آغاز ہوگیا۔
محکمہ کھیل سندھ کے مطابق موٹر بائیک سٹاک کیٹگری ریس میں 36 ڈرائیورز حصہ لے رہے ہیں، صحرائے تھر میں موٹر بائیک ریس کے لئے 100 کلو میٹر کا ٹریک بنایا گیا ہے۔
موٹربائیک ریس میں رکن قومی اسمبلی میر عامر مگسی آصف امام، حمید نواز دستی، ظفر بلوچ، فیض مگسی حصہ لے رہے ہیں۔