گوجرانوالہ میں 67 ویں نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ پاک آرمی نے جیت لی

Published On 09 December,2024 03:22 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں 67 ویں نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ پاک آرمی نے جیت لی۔

پاک آرمی کی ٹیم نے 193 پوائنٹس لے کر نیشنل چیمپئن شپ اپنے نام کی، پاک آرمی کے پہلوانوں نے مختلف ویٹ کیٹیگری میں چار گولڈ، دو سلور اور 3 برونز میڈلز جیتے، واپڈا کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع نہ کر سکی، 188 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

واپڈا کے پہلوانوں نے چار گولڈ، دو سلور اور تین برونز میڈلز جیتے۔