کراچی: (دنیا نیوز) ہنگور ڈے پاکستان کی تاریخ کا روشن باب، جرات اور بہادری کی مثال، مشن ہنگور کو 53 سال مکمل ہوگئے۔
1971ء کی جنگ میں پاکستانی آبدوز ہنگور نے نئی تاریخ رقم کی، بھارتی جہاز کُکری کو سمندر برد کیا، جنگی جہاز کِرپان کو مفلوج کیا۔
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن ہمیں ہنگور کے عملے کی بہادری، استقامت اور جذبے کی یاد دلاتا ہے، آج کا دن ہمیں یہ باور کرواتا ہے کہ پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کے ذریعے ہم تمام مشکلات کا مقابلہ کر سکتے ہیں، پاک بحریہ نے ہمیشہ اپنی سب میرین فورس پر خصوصی توجہ دی ہے اور چین کے تعاون سے جاری آبدوز کا منصوبہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
نیول چف نے مزید کہا کہ 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کے اضافے سے پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوں اور اس کی جارحیت کو تقویت ملے گی۔