لندن :(ویب ڈیسک ) برطانیہ کے سٹار سائیکلسٹ اور 6 بار اولمپک چیمپئن کا اعزاز حاصل کرنے والے 48 سالہ کرس ہوئے کینسر میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
گزشتہ دنوں کاندھے میں تکلیف محسوس ہونے پر جب وہ چیک اپ کے لیے پہنچے تو ڈاکٹرز نے جامع چیک اپ کرنے کے بعد بتایا کہ انہیں کینسر ہوگیا ہے اور اب ان کے پاس 2 سے 4 سال ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرس ہوئے کا شمار برطانیہ ہی نہیں بلکہ دنیا کے معروف ترین اولمپینز میں ہوتا ہے، انہوں نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ سکیننگ سے ایک پھوڑا دریافت ہوا، دوسرے سکین میں ہرنیے کا ایک پرائمری کینسر سامنے آیا جو ہڈیوں تک پھیل چکا ہے، کرس ہوئے کے کاندھے، کولہے، ریڑھ کی ہڈی اور پسلی میں رسولیاں دکھائی دی ہیں۔
دوسری جانب کرس ہوئے کینسر کی تشخیص کے بعد بھی غیر معمولی حوصلے کے حامل دکھائی دے رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ یہ تو فطری معاملہ ہے، جو آیا ہے اُسے یہاں سے جانا ہے۔