فرانس : (ویب ڈیسک ) پیرس اولمپکس میں مینز فٹبال میں سپین نے فرانس کوفائنل میں شکست دیدی ۔
اولمپکس میں مینز فٹبال میں سپین نے فرانس کو 3-1سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔
پیرس اولمپکس میں میڈلز کی دوڑ میں امریکا 33 گولڈ، 39 سلور اور 39 برانز میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔
چین کے ٹیبل ٹینس سٹار ما لونگ نے جمعہ کو پیرس میں مردوں کے ٹیم ایونٹ میں اپنے کیریئر کا چھٹا طلائی تمغہ جیت کر چینی اولمپک کی تاریخ رقم کردی، چین نے 33 گولڈ 27سلور اور 23 برانز میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن سنبھال رکھی ہے۔
آسٹریلیا 18 گولڈ ، 16 سلور اور 14 برونز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ میڈلز ٹیبل پر پاکستان کا ایک گولڈ میڈل کے ساتھ 58 واں نمبر ہے۔
بھارت69 ویں پوزیشن پرموجود ہے جبکہ خواتین کی 400 میٹر رکاوٹوں والی ریس میں امریکا کی سڈنی میک لافلن نے میدان مار لیا، مردوں کی 200 میٹر ریس بوٹسوانا کے لیٹسائل ٹیبوگو نے جیت لی۔
امریکا نے آسٹریلیا کو 85-64 سے شکست دے کر اولمپک خواتین کے باسکٹ بال کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی اور خود کو مسلسل آٹھویں طلائی تمغے سے ایک فتح کے نزدیک کر دیا، جبکہ جرمنی مردوں کے ہینڈ بال فائنل میں پہنچ گیا۔
دوسری جانب آئی او سی کے صدر تھامس باخ نے کہا کہ اگلے اولمپکس گیمز میں باکسنگ کو شامل کرنے کا فیصلہ آئندہ سال کے وسط میں کیا جائے گا ۔