اسلام آباد: (ویب ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے کوالیفائر کا میچ کھیلنے کیلئے اردن کی فٹبال ٹیم 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی ہے۔
اردن کی ٹیم مسقط سے اسلام آباد پہنچی جہاں اردن کے سفیر ڈاکٹر ماین خریست نے اپنی ٹیم کا استقبال کیا، اس موقع پر سفارت خانے کے دیگر اراکین اور پی ایف ایف کے حکام بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ اردن کی فٹبال ٹیم 18 سال بعد پاکستان کی سرزمین پر کھیلے گی، اس سے قبل ٹیم نے 2006ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔
پاکستان اور اردن کا میچ کل بروز جمعرات کو شیڈول ہے، میچ جناح فٹبال سٹیڈیم اسلام آباد میں دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔