نئی دہلی : (ویب ڈیسک ) بھارتی ٹینس ٹیم کو پاکستان کا ویزہ جاری کر دیا گیا، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے ویزے جاری کر دیئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویزے جاری ہونے کے بعد بھارتی ٹینس ٹیم کا ڈیوس کپ کےلیے پاکستان آنا یقینی ہوگیا، بھارتی ٹینس ٹیم 28 جنوری کو دہلی سے اسلام آباد پہنچے گی۔
بھارتی ٹینس ٹیم بذریعہ ہوائی جہاز اسلام آباد پہنچے گی، جس میں 7 کھلاڑی، 5 آفیشلز شامل ہوں گے، جبکہ ڈیوس کپ کی کوریج کےلیے چند بھارتی صحافیوں کو بھی ویزے جاری کیے گئے ہیں۔
پاک بھارت ڈیوس کپ گروپ ون ٹائی میں 3 اور 4 فروری کو اسلام آباد میں مقابلے ہونگے۔