لاہور: (ویب ڈیسک)ایشینز چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کے سلسلہ میں نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کیمپ کا آغاز، تیس کھلاڑیوں کی شرکت، پہلے روز فٹنس ٹیسٹ لئے گئے۔
عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کے بعد قومی ہاکی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں دوبارہ شروع ہوگیا جس میں ممکنہ تیس کھلاڑیوں نے شرکت کی، کیمپ کے پہلے روز فٹنس ٹیسٹ لئے گئے سہ پہر کے سیشن میں کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے ساتھ مختلف ڈرلز کی پریکٹس کی ۔
کوچز محمد ثقلین اور ریحان بٹ پر امید ہیں کہ کھلاڑیوں کی کمزور ڈرلز اور شارٹ کارنر کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تین دن کی ٹریننگ کے بعد کھلاڑیوں کو ایک دن آرام دیا جائے گا جبکہ ایشین چیمپئنز ٹرافی سے پہلے تین ٹیموں چین، کوریا اور جاپان کی ٹیموں سے درخواست کی ہے کہ ان سے پریکٹس میچز کھیلے جائیں۔