صلالہ: (ویب ڈیسک) عمان کے شہر صلالہ میں جاری جونیئر ایشیاء کپ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں چائینیز تھائی پے کو 1 کے مقابلے میں 15 گول سے شکست دیدی۔
پاکستان کے محمد سفیان خان اور عبدالحنان شاہد کی تین تین گول کی ہیٹرک پاکستان کی جانب سے پہلا گول دوسرے منٹ میں پینلٹی کارنر کے زریعے محمد سفیان خان نے ،دوسرا گول 7ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے زریعے ارباز احمد نے، تیسرا گول 18ویں منٹ میں دوبارہ پینلٹی کارنر کے زریعے محمد سفیان خان نے چوتھا فیلڈ گول 26ویں منٹ میں بلال اکرم نے گول داغا۔
— Asian Hockey Federation (@asia_hockey) May 23, 2023
پانچواں فیلڈ گول پہلے ہاف کے آخری 30ویں منٹ میں عبدالقیوم نے، چھٹا فیلڈ گول 35ویں منٹ میں عبدالرحمن نے،7واں گول 39ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے زریعے ارباز احمد نے کیا۔
آٹھواں گول 40ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے زریعے بشارت علی نے، 9واں گول 42ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے زریعے ہیٹرک کرتے ہوئےمحمد سفیان خان نے کیا۔
— Asian Hockey Federation (@asia_hockey) May 23, 2023
10 واں فیلڈ گول 44ویں منٹ میں عبدلحنان شاہد نے، 11واں فیلڈ گول 45ویں منٹ میں زکریا حیات نے، 12واں فیلڈ گول 46ویں منٹ میں عبدالحنان شاہد نے، 13واں فیلڈ گول 48ویں منٹ میں ارشدلیاقت نے، 14واں گول پینلٹی اسٹروک کے زریعے مرتضی یعقوب نے جبکہ 15واں فیلڈ گول 59ویں منٹ میں ہیٹرک کرتے ہوئےعبدالحنان شاہد نے سکور کیا۔
— Asian Hockey Federation (@asia_hockey) May 23, 2023
چائینیز تھائی پے کی جانب سے واحد گول 49ویں منٹ میں تے جولین نے سکور کیا،پاکستان کے محمد سفیان خان مین آف دی میچ قرار پائے۔
پاکستان اپنا دوسرا میچ 24 مئی کو تھائی لینڈ، تیسرا میچ 27 مئی کو روایتی حریف بھارت جبکہ 29 مئی کو جاپان کیساتھ کھیلے گا۔