اٹالین اوپن : راجیو رام اور جو سیلسبری ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل

Published On 17 May,2023 03:24 am

روم : ( ویب ڈیسک ) امریکی ٹینس سٹار راجیو رام اور ان کے برطانوی جوڑی دار جو سیلسبری پر مشتمل سیکنڈ سیڈ جوڑی نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

فاتح جوڑی نے ڈبلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میچ میں اٹلی کے اینڈریا پیلیگرینو اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈریا واواسوری کو شکست دی ۔

مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں راجیو رام اور جو سیلسبری پر مشتمل سیکنڈ سیڈ جوڑی نے اینڈریا پیلیگرینو اور  اینڈریا واواسوری پر مشتمل جوڑی کو سخت مقابلے کے بعد 6-7(1-7)،7-6(7-1)اور 7-10سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔