سندھ سپورٹس ایسوسی ایشنز کو 34 ویں نیشنل گیمز کیلئے فنڈز کا انتظار

Published On 30 April,2023 08:15 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) محکمہ کھیل سندھ 34 ویں نیشنل گیمز کے لیے سپورٹس ایسوسیشن ایشنز کو تاحال فنڈز جاری نہ کرسکی۔

سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن نےتمام صوبائی ایسوسی ایشنزکواپنی مدد آپ کےتحت گیمزمیں حصہ لینےکاخط لکھ دیا، خط میں لکھا گیا کہ آپ اخراجات کرلیں پیسےآئنگےتوریفنڈ کردینگے۔

ذرائع کے مطابق سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کوڈیڑھ کروڑکافنڈ درکارمحکمہ کھیل نے1کروڑ کی حامی بھری ہے، ایتھلیٹس کی کٹ پربھی کام فنڈزکی عدم دستیابی پررکاہوا ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل گیمزکاآغاز12 مئی سےکوئٹہ میں ہونا ہے ، گیمز30 مئی تک جاری رہیں گے ، سندھ کی جانب سےمجموعی طورپر28 کھیلوں میں حصہ لیاجائے گا۔

سندھ نےگالف، فٹبال،ہنڈ بال اورریسلنگ میں انٹری نہیں کرائی ،سندھ کی جانب سے425 کھلاڑی اور آفیشلز نیشنل گیمز میں حصہ لینگے۔