فیفا نے انڈونیشیا سے انڈر 20 ورلڈ کپ کی میزبانی چھین لی

Published On 30 March,2023 05:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے انڈونیشیا سے انڈر 20 ورلڈ کپ کی میزبانی چھین لی، فیفا نے یہ فیصلہ انڈونیشیا گورنر کی جانب سے ایونٹ میں اسرائیلی ٹیم کی میزبانی سے انکار پر کیا ہے۔

میگا ایونٹ رواں برس 20 مئی سے 11 جون تک شیڈول تھا، انڈونیشیا کی فٹبال فیڈریشن نے بالی صوبے کی جانب سے اسرائیلی ٹیم کی میزبانی سے انکار پر ڈرا منسوخ کردیے تھے۔

انڈر 20 ورلڈ کپ کیلئے متبادل میزبان کا اعلان جلد کیا جائے گا اور فی الحال ایونٹ کا شیڈول تبدیل نہیں کیا جا رہا، فیفا کا مزید کہنا ہے کہ انڈونیشیا کے خلاف جرمانوں کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔