فیفا ورلڈ کپ2022 : برازیل اور سوئٹزرلینڈ نےپری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

Published On 03 December,2022 02:45 am

دوحہ : (دنیا نیوز ) برازیل اور سوئٹزرلینڈ کی ٹیموں نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

قطر کے لوسیل سٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ جی کے پہلے میچ میں کیمرون نے عالمی نمبر ایک ٹیم برازیل کو 0-1سے شکست دے دی تاہم برازیل نے پوائنٹس ٹیبل پر مضبوط پوزیشن کے باعث پری کوارٹر فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔

گروپ جی کا دوسرا میچ قطر کے راس ابو عبود سٹیڈیم میں کھیلا گیا ، جس میں سوئٹزرلینڈ اور سربیا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں،سوئٹزرلینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سربیا کو 2-3گول سے شکست دے کر راؤنڈ آف 16 جگہ بنا ئی ۔

گروپ جی کے پوائنٹس ٹیبل پر برازیل پہلے اور سوئٹزرلینڈ دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔