پشاور(دنیا نیوز)خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے فٹ بال میچ کا انعقاد کیا گیا، قومی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں نے شرکت کی، ارجنٹائن اور ساؤتھ افریقہ کے سفیر بھی آئے، نمائشی میچ کے آر ایل کی ٹیم نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔
خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے فٹ بال کا نمائشی میچ کا انعقاد کیا گیا ، قومی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت ارجنٹائن اور ساؤتھ افریقہ کے سفیر بھی میچ دیکھنے آئے۔
سیلاب زردگان کی امداد کے لیے فٹ بال میچ طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم میں خیبر پختونخوا اور کے آر ایچ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، کھلاڑیوں نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لئے پر وقت تیار ہیں۔
منتظمین نے بھی سیلاب زدگان کیساتھ امداد کی ضرورت پر زور دیا، ان کا کہنا تھا کہ دیگر قومی کھلاڑیوں کو بھی متاثرین کی مدد کےلیے آگے آنا چاہیئے۔
نمائشی میچ کے آر ایل کی ٹیم نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔