پاکستان و افغان طالبات کے مابین اتھلیٹکس مقابلے اختتام پذیر

Published On 01 February,2022 09:51 pm

پشاور:(دنیا نیوز) پاکستان و افغان طالبات کے مابین اتھلیٹکس مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔

پاکستان اور افغان طالبات کے مابین اتھلیٹکس ایونٹ میں سومیٹر اور دو سو میٹر مقابلے منعقد کیے گئے، مہمان خصوصی ایڈیشنل کمشنر سکیورٹی افغان کمشنریٹ حیدر خان نے بچیوں میں ٹرافیاں اورنقد انعاما ت تقسیم کئے ۔

حیدر خان نے اس موقع پر کہا اتھلیٹکس مقابلو ں کے انعقاد کا مقصد افغان اور پاکستانی بچیوں کو کھیلوں کے یکساں مواقع فراہم کر نا ہے ، اس ایونٹ سے دونوں کمیونٹی گروپس میں سما جی ہم آہنگی اور سماجی بہبو د کے فروغ میں بھی مد د ملے گی ۔