لاہور : (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں ڈپلومیٹک فٹبال لیگ سیزن فائیو کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ہے۔
ویزہ سروسز فراہم کرنے والی نجی کمپنی جیری کی پریس ریلیز کے مطابق اسلام آباد میں افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری تھے۔
ڈپلومیٹگ فٹبال لیگ میں 11 ٹیمیں اور 27 ممالک کے فٹبالر حصہ لیں گے۔ اس لیگ کے میچز ہر ہفتے اور اتوار کے روز کھیلےجائیں گے اور یہ لیگ چار ماہ تک جاری رہے گی۔
دفاعی چیمئن سعودی عرب سمیت تھائی لینڈ اے، تھائی لینڈ بی، گولڈن سٹارز، قازقستان، جاپان ، یورپ، آر بی ایس ڈپلومیٹک ٹیم، ٹیم جیری، انڈونیشیا اور ملائیشیا کی ٹیمیں بھی حصہ لیں گی۔
افتتاحی تقریب میں لیگ کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے سفارت خانے کی ٹیم جیری کی گزشتہ فٹبال لیگ کی فاتح تھی۔