جینوا: (ویب ڈیسک) 20 بار گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کرنے والے دنیائے ٹینس کے مایہ ناز کھلاڑی راجر فیڈرر نے گھنٹے کی انجری کے باعث ٹوکیو اولمپکس میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ سوئص ٹینس سٹار نے 2008ء میں منعقد ہونے والے بیجنگ اولمپکس کے مینز ڈبل مقابلوں میں سونے جبکہ 2012ء کے اولمپکس میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔
— Roger Federer (@rogerfederer) July 13, 2021
ابھی حال ہی میں ہونے والے ویمبلڈن ٹینس کے مقابلوں میں 39 فیڈرر کوارٹر فائنل میں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے۔
راجر فیڈرر جب سے گھٹنے کی انجری میں مبتلا ہوئے ہیںِ، ان کی کارکردگی میں بدلاؤ دیکھا جا رہا ہے۔ گزشتہ دو سالوں میں ٹینس میں ان کے حریف کھلاڑی سپین کے رافیل نیڈال اور سربیا کے نواک جوکووچ ان کیساتھ کئی ریکارڈ برابر کر دیئے ہیں۔