پیرس: (دنیا نیوز) سربیا سے تعلق رکھنے والے ٹینس کے ممتاز کھلاڑی نوواک جوکووچ نے فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیت لیا ہے، انہوں نے فائنل میں یونان کے سٹیفانوس سِٹسی پاس کو شکست دی۔
فیصلہ کن میچ میں نوواک جوکووچ اور سٹیفانوس سِٹسی پاس کے درمیان کانٹے کا جوڑ پڑا۔ مقابلہ پانچویں سیٹ تک گیا۔
جوکووچ کی جیت کا سکور چھ سات، دو چھ، چھ تین، چھ دو اور چھ چار رہا۔
سربین سٹار نے دوسری بار فرنچ اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ یہ ان کے کیریئر کا انیسواں گرینڈ سلیم ہے۔
ورلڈ نمبر ون جوکووچ اب راجر فیڈرر اور رافیل نڈال کے بیس بڑے ٹورنامنٹ جیتنے کے ریکارڈ سے صرف ایک ٹائٹل دور ہیں۔