پیرس: (دنیا نیوز) فرنچ اوپن مینز سنگلز سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہو گیا۔ نمبر ون نواک جوکووچ نے اطالوی حریف میٹیو کو ایونٹ سے آؤٹ کر دیا ہے۔
نواک جوکووچ نے اپنے حریف کھلاڑٰی کو چھ تین، چھ دو اور چھ سات سے آؤٹ کلاس کرکے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔
دسوسری جانب فرنچ اوپن ویمن سنگلز کے کوارٹرز فائنل میں بھی دفاعی چیمپئن ماریہ سیکاری نے بھی کامیابی سمیٹ لی ہے۔
انہوں نے اپنی پولش حریف ایگا سیوائٹک کو سٹریٹ سیٹس میں ہرایا۔ میچ کا سکور چھ چار اور چھ چار رہا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کلے کورٹ کنگ رافیل نڈال نے ارجنٹائن کے ڈیگو شوارٹزمین کے خلاف فتح سمیٹی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: فرنچ اوپن، رافیل نیڈال سیمی فائنل میں پہنچ گئے، ڈیاگو شوارٹزمین کو شکست
فرنچ اوپن میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے والے رافیل نیڈال نے ارجنٹینا کے کھلاڑی ڈیاگو شوارٹزمین کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی تھی۔ اس میچ کو دیکھنے کیلئے میدان میں 5 ہزار تماشائی موجود تھے۔
رافیل نیڈال نے اس تاریخی میچ میں چھ تین، چار چھ، چھ چار اور چھ صفر سے فتح اپنے نام کی۔ انہوں نے اپنے مدمقابل کھلاڑی ڈیاگو شوارٹزمین کو کھل کر کھیلنے کا موقع ہی فراہم نہیں کیا۔
ٹینس کے پنڈت دعویٰ کر رہے ہیں کہ رافیل نیڈال اس وقت مکمل فارم میں ہیں، اس لئے اس بات کی قوی امید ہے کہ وہ 14ویں مرتبہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیت کر تاریخ میں اپنا نام درج کر لیں۔
فرنچ اوپن کے منتظمین نے کھیل کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر سخت احتیاطی اقدامات کئے گئے تھے۔ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے میدان میں 5 ہزار تماشائیوں کو آنے کی اجازت دی گئی تھی تاکہ وہ کھیل سے لطف اندوز ہو سکیں۔