برطانیہ میں بلی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

Last Updated On 27 July,2020 07:29 pm

لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ میں پالتو بلی میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے۔ یہ پہلا جانور ہے جسے اس وائرس نے متاثر کیا ہے اور جس میں کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اس بات کی تصدیق برطانوی کے چیف وٹرنری ڈاکٹر نے کر دی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ماضی میں برطانوی حکومت نے کہا تھا کہ اس بات کے کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں کہ جانوروں سے انسانوں میں یا دوسرے جانوروں میں کورونا وائرس پھیل سکتا ہے۔ حکومت نے پالتو جانوروں کے مالکان کو اس حوالے سے بے فکر رہنے کا مشورہ دیا تھا۔ تاہم بدھ کو ایک پالتو بلی کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

انگلینڈ کے محکمہ صحت نے لوگوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ جانوروں کے پاس رہنے سے پہلے اور بعد میں اپنے ہاتھ دھوئیں۔

چیف وٹرنری ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ یہ ایک نایاب واقع ہے۔ متاثرہ جانور نے طبی علامات ظاہر کی ہیں اور کچھ دنوں میں صحتیاب ہوجائے گا۔ اس کے کوئی شواہد نہیں کہ پالتو جانور انسانوں کو وائرس سے متاثر کر سکتے ہیں۔ ہم اس کے باوجود صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔