بڈھاپسٹ: (ویب ڈیسک) یورپ میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، اس مہلک وباء کے کھیلوں کے عالمی ایونٹ بھی منسوخ ہو چکے ہیں، اس بیماری کے باعث یورپی ممالک کے ہزاروں افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، یورپی ملک ہنگری سے ایک خبر آئی ہے جس کے مطابق ملکی سوئمنگ ٹیم کے نو اراکین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خواتین کی 200 میٹر بٹرفلائی کی موجودہ عالمی چیمپیئن بوگلارکا کپس میں بھی کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ مردوں کی 4x100 میٹر فریسٹائل ریلے میں 2017ء کی ورلڈ چیپمپیئن شپس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے ڈومینک کوزما بھی متاثرین میں شامل ہیں۔
ہنگری کی سوئمنگ سوسیئیشن کا کہنا ہے کہ ہم نے ٹیم کے تمام اراکین کے ٹیسٹ کیے جن میں کوچ دیگر سٹاف اور مالش کرنے والے شامل ہیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ نتائج سامنے آ رہے ہیں اور منگل تک نو افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
26 برس کی عالمی چیمپیئن کپس کا کہنا ہے کہ میں بالکل ٹھیک ہوں’ میرے روزانہ کے معمول میں کوئی فرق نہیں آئے گا، میں پہلے بھی گھر پر ہی تھی، اور زیادہ سے زیادہ باغ میں تازہ ہوا کے لیے جایا کرتی تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ کی طبعیت ٹھیک بھی ہے تب بھی آپ کو گھر پر رکنا چاہیے کیونکہ کیا پتا آپ بھی اس وآئرس سے متاثر ہوں۔