لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، لاک ڈاؤن کے باعث پاکستانی غریب طبقہ مشکلات کا شکار ہے، پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان مشکل گھڑی میں پاکستانی قوم کو امداد دینے کے لیے میدان میں آ گئے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی تباہی کی لپٹ میں ہر کوئی ہے۔ جن لوگوں کو یہ نہیں لگی وہ اس کے خوف میں رہ رہے ہیں اور خوف بالکل حقیقی ہے جس سے کوئی فرار نہیں۔ یہ وبا دنیا کے 200 سے زائد ممالک تک پہنچ چکی ہے اور تیزی سے ایک انسان سے دوسرے انسان تک پھیل رہی ہے۔
We would like to thank the prime minister of pakistan Imran khans advisor #ZulfiBukhari who attended the press conference and helped give out food bags to the people of pakistan. @amirkingkhan pic.twitter.com/AWxF8UGynl
— AKfoundation (@AKFoundation) April 8, 2020
پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی تعداد میں گزشتہ ہفتے سے تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اس دوران ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ملک بھر میں صاحب حیثیت افراد غریبوں کی مدد کے لیے آگے آئے ہیں تو وہیں پر پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے بھی پاکستانیوں کی مدد کر کے سب کے دل جیت لیے۔
Thousands of people queued up to collect food bags @AKFoundation #Pakistan #COVID19 pic.twitter.com/ext48ViDqU
— Amir Khan (@amirkingkhan) April 8, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ایک ویڈیو شیئر کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسلام آباد میں عامر خان اکیڈمی میں غریب و نادار افراد میں امداد راشن تقسیم کیا جا رہا ہے، اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
Today @amirkhanfoundation Food distribution in Pakistan Islambad being distributed to thousands of families today at the Amir khan boxing hall due to the corona virus many people don’t have food and all stores and shops are on lockdown @wbccares pic.twitter.com/kuy54IIWLv
— Amir Khan (@amirkingkhan) April 8, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عامر خان نے لکھا کہ لاک ڈاؤن کے باعث پاکستان میں ہزاروں افراد کے پاس کھانے کو راشن نہیں ہے عامر خان اکیڈمی سے ہزاروں لوگوں نے راشن حاصل کیا۔
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان مشکل گھڑی میں پاکستانی قوم کی امداد کے لئے میدان میں اتر آئے۔اسلام آباد میں عامر اکیڈمی میں غریب و نادار افراد میں امدادی راشن تقسیم۔وزیراعظم کی مشیر برائے بیرون ملک پاکستانی زلفی بخاری کی تقریب میں شرکت۔@amirkingkhan pic.twitter.com/GyB3LcQJQS
— Arslan Sherazi (@ImArslanSherazi) April 8, 2020
اس موقع پر زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا یہ اقدام قابل تحسین ہے، حکومت پاکستان عامر خان کی اس اقدام پر شکر گزار ہے، ان کے اس اقدام سے باقی لوگوں کو بھی ترغیب ملے گی۔ اگلے ہفتہ بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے ویب سائٹ لانچ کریں گے۔
عامر خان کا یہ اقدام قابل تحسین ہے،حکومت پاکستان عامر خان کی اس اقدام پر شکر گزار ہے،عامر خان کے اس اقدام سے باقی لوگوں کو بھی ترغیب ملے گی۔اگلے ہفتہ بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے ویب سائٹ لانچ کریں گے، زلفی بخاری@amirkingkhan @sayedzbukhari pic.twitter.com/0w8LBPdayI
— Arslan Sherazi (@ImArslanSherazi) April 8, 2020