کرونا وائرس کے سبب ٹینس ٹورنامنٹس 7 جون تک روک دیئے گئے

Last Updated On 19 March,2020 11:11 am

لاہور: (دنیا نیوز) ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز اور ویمن ٹینس ایسوسی ایشن نے کرونا وائرس کے سبب سات جون تک تمام مقابلے روک دیئے ہیں۔

اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے کی جانب سے جاری بیان کہا گیا ہے کہ مہلک وبا کے پھیلاؤ کے سبب ٹورنامنٹ کا شیڈول تبدیل کرنے پر مجبور ہیں۔ ایونٹ کو 8 جون کے بعد شیڈول کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا۔ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کو ستبر تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ 24 مئی سے7 جون کے درمیان پیرس میں کھیلا جانا تھا۔ منتظمین کے مطابق فرنچ اوپن اب یو ایس اوپن چیمپئن شپ کے ختم ہونے کے ایک ہفتے بعد 20 ستمبر سے 4 اکتوبر کے درمیان کھیلا جائے گا۔