فرنچ اوپن ٹینس: راجر فیڈرر گھٹنے کی سرجری کے باعث ایونٹ سے آؤٹ

Last Updated On 21 February,2020 05:36 pm

برلن: (ویب ڈیسک) سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور سب سے زیادہ گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر گھٹنے کی سرجری کے باعث رواں سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

38 سالہ سوئس سٹار کی سوئٹزرلینڈ میں دائیں گھٹنے کی آرتروسکوپک سرجری ہوئی تھی جس کے باعث فیڈرر آخری 5 سالوں میں اپنے چوتھے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم ہوجائیں گے۔


واضح رہے کہ راجر فیڈرر نے 2009ء میں پہلی مرتبہ رولینڈ گراس کورٹ پر کھیلے جانے والا فرنچ اوپن ٹینس کا اعزاز جیتا تھا۔

راجر فیڈرر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کے مطابق میری سرجری ٹھیک ہوگئی ہے اور میں بہت جلد صحت یاب ہوکر دوبارہ ٹینس کورٹس میں ایکشن میں نظر آئوں گا۔

یاد رہے کہ راجر فیڈرر سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جو 24 مئی سے 7 جون تک پیرس میں کھیلا جائے گا کے علاوہ دبئی، انڈین ویلز، بوگوٹا اور میامی میں ہونے والے ٹورنامنٹس میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے ۔

واضح رہے کہ راجر فیڈرر آسٹریلین اوپن ٹینس 6 مرتبہ، فرنچ اوپن ٹینس ایک مرتبہ، وامبلڈن اوپن ٹینس 8 مرتبہ جبکہ یو ایس اوپن ٹین 5 مرتبہ جیت چکے ہیں۔