گوجرانوالہ گرلز اتھلیکٹس چمپیئن شپ، جیولن تھرو، سو اور دو سو میٹر ریس سمیت مقابلے

Last Updated On 20 February,2020 10:36 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والی انٹر کالجیٹ گرلز اتھلیکٹس چمپیئن شپ میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں لڑکیوں نے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کے لیے خوب جتن کئے۔

گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ گرلز اتھلیکٹس چمپیئن شپ کا انعقاد ہوا جس میں ریجن کے مختلف سرکاری و نجی کالجز کی طالبات نے شرکت کی۔ طالبات کے درمیان جیولن تھرو، ڈسکس تھرو، سو اور دو سو میٹر ریس کے مقابلے ہوئے۔

چمپیئن شپ میں شریک طالبات نے جیت کے لیے جتن کئےاور اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے جس سے وہاں موجود دیگر طالبات محضوظ ہوتی رہیں۔

پنجاب گروپ آف کالجز کی طالبات نے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16تمغوں کے ساتھ چمپئین شپ اپنے نام کر لی۔