ہاکی فیڈریشن اور ٹیم مینجمنٹ گھر چلی جائے، وزیراعظم سخت ایکشن لیں: سمیع اللہ

Last Updated On 30 October,2019 05:02 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان ہاکی کے فلائنگ ہارس اور سابق کپتان سمیع اللہ نے اولمپکس کوالیفائرز میں نیدرز لینڈ کےخلاف شکست پر افسوس کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ فیڈریشن اور ٹیم میجنمنٹ کو اب گھر چلے جانا چاہیے، وزیراعظم پی ایچ ایف کے خلاف سخت ایکشن لیں۔

قومی ہاکی ٹیم کی بدترین کارکردگی، پاکستان جاپان اولمپکس سے باہر ہو گیا، سابق کھلاڑی ٹیم میجمنٹ اور ہاکی فیڈریشن پر برس پڑے۔ سابق کپتان سمیع اللہ کا کہنا ہے کہ شرمندگی ہوتی ہے جب کوئی پاکستان ہاکی کی بات کرتا ہے، اولمپکس کے لئے کوالیفائی نہ کرنا افسوس کا مقام ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ پر کرپشن کے الزامات ہیں، حکومت فیڈریشن کا آڈٹ کرائے۔ سمیع اللہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان ہاکی کی بہتری کے لئے سخت فیصلے کریں۔