مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکی فٹبال ٹیم کا قطر میں شیڈول ٹریننگ کیمپ منسوخ

Last Updated On 05 January,2020 10:56 pm

دوحہ: (دنیا نیوز) مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث امریکی فٹبال ٹیم کا قطر میں شیڈول ٹریننگ کیمپ منسوخ کر دیا گیا۔

امریکی مینز فٹبال ٹیم کا رواں ماہ قطر میں شیڈول تربیتی کیمپ منسوخ کر دیا گیا ہے، امریکی فٹبال حکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث مینز فٹبال کھلاڑیوں کودوحہ جانے سے روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران کی طرف سے بدلہ لینے کی دھمکی نے مشرق وسطیٰ کے حالات کو مزید کشیدہ کر دیا ہے جس کے اثرات کھیلوں پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔