جرمن فٹبالر مسعود اوزیل کی شادی، ترک صدر گواہ بن گئے

Last Updated On 13 June,2019 12:54 pm

ترک صدر رجب طیب اردوان جرمن فٹبالر کے ’شہ بالا‘ اور شادی کے گواہ بن گئے۔ مسعود اوزیل نے سابق مس ترکی امینہ گلسی کو دلہن بنایا۔

استنبول: (دنیا نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان جرمن فٹبالر کے ’شہ بالا‘ اور شادی کے گواہ بن گئے۔ مسعود اوزیل نے سابق مس ترکی امینہ گلسی کو دلہن بنایا۔

ترک صدر طیب اردوان نے ترکش نژاد جرمنی کے فٹبالر مسعود اوزیل کی شادی میں ان کے ’شہ بالا‘ اور گواہ بن کر نئی مثال قائم کر دی۔ 30 سالہ مسعود اوزیل نے سابق مس ترکی امینہ گلسی سے شادی رچا لی۔

جرمنی کے مشہور کھلاڑی مسعود اوزیل اور امینہ گلسی کی شادی کی تقریبات استنبول کے قریب دریائے فاسفورس کے کنارے ایک عالیشان ہوٹل میں ہوئیں جس میں ترک صدر رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ کے علاوہ دولہا اور دلہن کے قریبی رشتہ داروں نے بھی شرکت کی۔